دنیا میں عجیب و غریب قوانین

  • امریکا کی ریاست Arizona میں CACTUS کاٹنا غیر قانونی ہے۔ مجرموں کو 25 سال طویل قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
  • تھائی لینڈ میں شرٹ کے بغیر گاڑی چلانا ناگوار سمجھا جاتا ہے۔ گاڑی چلانے والوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ قمیض پہنے ہوئے ہوں ، چاہے موسم کتنا  ہی گرم کیوں نہ ہو۔
  • سوڈان میں خواتین کے لئے ڈریس کوڈ بہت سخت ہے جس کے تحت وہ قانونی طور پر مکمل کپڑے پہننے اور ہمیشہ اپنے بالوں کو ڈھانپنے کی پابند ہیں۔
  •  مصر میں   بیلی ڈانس  اجازت صرف خواتین  کو ہے، مردوں کا بیلی ڈانس کرنا غیر قانونی ہے  ۔
  • ہالینڈ میں جسم فروشی کو قانونی حیثیت حاصل ہے ، لیکن اس کی کمائی قابل ٹیکس ہے ۔
  •  فرانس میں ٹرین کے اندر  بوسہ لینا ممنوع ہے، لیکن ریلوے اسٹیشنوں پر ہی اس کی اجازت ہے ۔
  • چین کی طرح  ہندوستانی ریاست کیرالہ میں بھی آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک قانون موجود ہے ، جس  میں دو بچوں کی پیدائش پر ٹیکس دینا  ہو گا۔
  • ترکی میں کرنسی کو تلف کرنا جرم سمجھا جاتا ہے ۔ اس کا مطلب قومی پرچم کی توہین ہے اور ایسا کرنے پر چھ ماہ سے تین سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔
  • ہندوستانی فوجیوں کو چاقو سے لڑنے کی اجازت نہیں ، ہندوستان میںصرف  ناگا  لینڈ کے فوجیوں کو اس کی اجازت ہے۔
  • فرانس میں عجیب و غریب قانون کے مطابق مرد تیراکوں کو فٹنگ لباس پہننا لازم ہے، ڈھیلا لباس پہننے کی اجازت نہیں ۔
  • سوڈان میں عصمت دری کے معاملےپر    متاثرہ شخص کو،  مجرم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بجائے عوامی سطح پر کوڑوں کی سزا دی جاسکتی تھی ۔
  • تھائی لینڈ کے اک عجیب و غریب قانون کے مطابق ہر شخص کے لیے  گھر سے نکلتے وقت انڈر ویر پہننا  لازمی ہے۔
  • امریکہ کی ریاست Wyoming میں ایک عجیب قانون کے مطابق جنوری سے اپریل کے درمیان خرگوشوں کی تصاویر بنانے کے لئے اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔
  • تھائی لینڈ میں ای سگریٹ پر پابندی ہے۔کسی شخص کے پاس ای سگریٹ برامد ہونے پر اسے جیل بھی ہو سکتی ہے۔
  • جاپان میں  Codeine   دوائیوں پر پابندی عائد ہے۔ اگر کسی کے پاس ایسی دوائیں موجود ہیں،  تو  ان کو جلاوطن اور نظر بند کرنے کا قانون موجود ہے۔
  • سری لنکا میں لارڈ بدھا کے  سامنے  سیلفی لینا یا بدھا کا  TATTOO بنوانا غیر قانونی عمل ہے۔ ایسا کرنا لارڈ بدھا کی تصاویر کے ساتھ بد سلوکی سمجھا جاتا ہے، اور یہ ایک سنگین جرم ہے۔ TATTOO  ہونےکی وجہ سے متعدد سیاحوں کے داخلے پر پابندی بھی لگائی گئی ہے۔
  • عجیب قانون کے مطابق Madagascar میں حاملہ خواتین کو HAT پہننے سے منع کیا گیا ہے۔
  • امریکہ میں ایک قانون کے مطابق BINGO کا کھیل پانچ گھنٹے سے زیادہ نہیں کھیلا جا سکتا ۔
  • امریکا  کی ایک ریاست NEVADA میں قانون کے مطابق مونچھ بڑھانے والے  مردوں کو خواتین کا بوسہ لینے کی اجازت نہیں.
  • نیوز چینلز دیکھنے کے لئے افریقہ کے بہت سارے علاقوں میں اجازت نامہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • ایک عجیب قانون کے مطابق GORGIA کے شہر QUITMAN میں مرغیوں کو سڑک پارکرنےکی اجازت نہیں۔ مرغیوں نے کب سے اجازت مانگنا شروع کر دی ؟
  • مصر میں ووٹ دینا ضروری ہے۔ جو لوگ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیتے ،انہیں بھاری جرمانہ اور حتی کہ جیل کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

 

مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!