زبانوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

 

  • دنیا بھر میں تقریباً 7،000 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔
  • اردو بہت سی زبانوں کا مجموعہ ہے اسی لیےاسے لشکری زبان بھی کہا جاتا ہے۔
  • دنیا میں سب سے زیادہ ترجمہ بائبل  کا کیا گیا ہے .
  • دنیا میں 2،400 زبانوں کی بقا ءخطرے میں ہے .اور ہر دو ہفتوں میں تقریبا ایک زبان معدوم ہوجاتی ہے۔
  • سب سے پہلی کتاب جرمن زبان میں شائع ہوئی تھی۔
  • دنیا میں صرف 23 زبانیں ہیں جن کے بولنے والوں کی تعداد دنیا کی کل آبادی کا 50 فیصد ہے
  • پوری دنیا میں بولی جانے والی دو تہائی زبانیں ایشیاء اور افریقہ سے ہیں ۔
  • ایک اور حیرت انگیز معلومات کے مطابق دنیا کی نصف آبادی  سے زیا دہ لوگ ایک سے زائد زبان بول سکتے ہے.
  • بہت سے ماہر لسانیات کا خیال ہے کہ زبان کی ابتداتقریباً 100000 قبل مسیح میں ہوئی تھی۔
  •  فرانس اور اسپین میں موجود پہاڑوں میں بسنے والے لوگ BASKUE زبان بولتے ہیں. اور اس زبان کا تعلق کسی دوسری زبان سے نہیں ہے
  • ساؤتھ افریقہ میں سرکاری زبانوں کی تعداد 11 ہے
  • فرانسیسی زبان امریکا میں موجود  15 لاکھ لوگوں کی مادری زبان ہے ۔
  • کانگو کے دارالحکومت کنشاس میں پیرس کے  بعد سب سے زیادہ فرانسیسی زبان بولی جاتی ہے
  • پورے یورپ میں تقریبا  24 سرکاری زبانیں بولی جاتی ہیں۔
  • ایک تحقیق کے مطابق ہم اپنی روز مرا کی زندگی میں روزانہ   بس چند الفاظ ہی استعمال کرتے ہیں.
  • بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں امریکا کی سرکاری زبان انگلش ہے جب کے حقیقت میں امریکا کی کوئی سرکاری زبان نہیں ہے ۔
  • ہر سال تقریباً  20،000 سے زیادہ فرانسیسی زبان کے  الفاظ تخلیق کیے جاتے ہیں۔
  • انگریزی زبان میں استعمال ہونے والے  30فیصد الفاظ فرانسیسی زبان کے ہیں .
  • ہسپانوی زبان  میں عربی کے تقریباً4000 الفاظ میں ہیں۔
  • یورپ میں جرمن زبان سب سے زیادہ بولی جاتی ہے ہے اور یہ چار یورپی ممالک کی سرکاری زبان ہے ۔
  • برازیل میں Italian اقلیتی  زبان ہے۔
  • برطانیہ کے شہر لندن میں تقریباً 300 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔
  • شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں بولی جانے والی زبانیں  ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
  • انگریزی زبان میں1 لاکھ70ہزار سے زائد الفاظ شامل ہیں ۔
  • تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوئی ہے کہ دوسری زبان سیکھنے سے یادداشت میں بہتری آسکتی ہے اور عمر بڑھنے کے عمل کو آہستہ کیا جاسکتا ہے۔
  • خلا میں بولی جانے والی روسی پہلی زبان تھی۔
  • ہندی 1965 تک ہندوستان کی سرکاری زبان نہیں بن سکی۔
  • انڈونیشیا میں ، “AIR” کا مطلب ہے “پانی”۔
  • جاپانی تین مختلف تحریری نظام استعمال کرتے ہیں:  Kanji ، Katakana ، اور Kiragana ۔
  • ہسپانوی بولنے والے افراد کی تعداد میکسیکو کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ ہے۔
  • چینی  زبان Mandarin  دنیا سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ اگر آپ یہ زبان جانتے ہیں تو آپ دنیا کے 13 فیصد لوگوں سے بات کر سکتے ہیں.

کیا زبان کے ان دلچسپ حقائق نے آپ کو  نئی زبان سیکھنے کی ترغیب دی ہے؟

مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!