اسلام کے بارے میں دلچسپ معلومات

اسلام کے بارے میں 25 دلچسپ حقائق جو شاید آپ پہلے نہ جانتے ہوں۔ اسلام ایک مذہب ہے، اور مسلمان وہ ہے، جو اس کی پیروی کرتا ہے ۔

 1۔اسلام کا مطلب

اسلام کا مطلب ہے سلامتی اور امن  والا دین۔

2۔ اسلام کا سب سے بڑا اجتماع

حج اسلام میں ایک ایسا  مذہبی اجتماع ہے، جو ہر سال ذو الحجہ کے مہینے میں ہوتا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے مسلمان شرکت کرتے ہیں۔ حج زندگی میں ہر مسلمان پر ایک بار فرض ہے ، اور ہر سال دنیا بھر سے تقریبا  30 لاکھ مسلمان حج کرتے ہیں۔

3۔دنیا کادوسرا   بڑا مذہب

عیسائیت کے بعد اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے، اور حالیہ تخمینے کے مطابق دنیا میں تقریبا 1.8بلین مسلمان ہیں۔

4۔ اسلام میں نماز کا تصور

  • اسلام میں مسلمانوں پر دن میں پانچ بار نماز فرض کی ہے۔
  • فجر: طلوع آفتاب سے پہلے
  • ظہر: دوپہر کے بعد ، سورج کے سَر پرسےگزرنے کے بعد
  • عصر: دوپہر کا آخری حصہ میں
  • مغرب: غروب آفتاب کے فورا بعد
  • عشاء: غروب آفتاب کے بعد اور آدھی رات کے درمیان

5۔الہامی کتاب

دین اسلام میں قرآن پاک ایک مقدس کتاب ہے جو  کہ صرف اور صرف حق اور سچ پر مبنی ہے. اردو زبان میں قرآن کے لغوی معنی “تلاوت” کے ہیں۔ اور یہ کتاب الله نے حضرت جبرائیل کے ذریعہ حضرت محمّد پر نازل کی ہے۔

اسلام کے پانچ ستون

  • توحید، کلمہ
  • نماز
  • روزہ
  • حج
  • زکوٰ ۃ

7۔قرآن کے اصل عربی متن کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے

پہلے والی الہامی کتب ،جیسا کہ  تورات اور بائبل، اپنی اصل حالت میں موجود نہیں ,جو کہ حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی تھیں۔ تاہم ، وحی کے بعد سے ہی قرآن کے عربی متن میں کوئی  تبدیلی نہیں آئی ہے۔ الله نے خود اس کی حفاظت کا ذمہ لیاہے۔

8۔اللہ کا مطلب

عربی زبان میں اللہ کا مطلب حقیقی معبود ہے۔ اور اسلام کے مطابق ، صرف ایک خالق ہے۔

9۔اسلام میں خواتین کے حقوق

حضرت محمّد کی حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ” تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔” اسلام نے خواتین کے حقوق پر بہت زور دیا ہے. اور جو بھی مسلمان مرد اپنی عورتوں پر ظلم کرتے ہیں وہ الله کو سخت نہ پسند ہیں۔

10۔اسلام کے فرقے

اسلامی عقیدے کے دو بڑے فرقے ہیں، ان میں سے ایک کو سنی اور دوسرے کو  شیعہ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ مسلمانوں کی زیادہ اکثریت سنی فرقے کی ہے ۔

11۔ دین اسلام سب کے لیے ہے

ہر شخص اسلام قبول کر سکتا ہے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے اس کا رنگ و نسل کیا ہے۔

12۔عقیدہ کے ستون

  • اللہ پر یقین ہے
  • فرشتوں پر اعتقاد
  • مقدس کتب پر یقین
  • پیغمبروں پر یقین
  • قیامت کا یقین
  • اللہ کی مرضی پر یقین

13۔بچوں کے لئے اسلام کے حقائق

  • اللہ کے 99 نام ہیں اور ہر نام کا ایک معنی ہے۔
  • مکہ مکرمہ ایک مقدس مقام ہے اور صرف مسلمانوں کو داخلے کی اجازت ہے۔
  • مسجد عبادت گاہ ہے۔
  • حضرت محمّد الله کے آخری نبی ہیں۔

14۔اسلام میں رمضان کا تصور

رمضان اسلامی کیلنڈر کے نویں مہینے میں آتا ہے۔ رمضان میں روزے رکھنا واجب ہے، سواۓ ان لوگوں کے جن کو کوئی بیماری لاحق ہو ، یا پھر خواتین حاملہ یا حالتِ حیض میں ہوں۔

14۔متفرق معلومات

  • انڈونیشیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی ہے۔
  • حضرت محمّد اسلام میں خاص مقام رکھتے ہیں. اور اسلامی مذہب کے مطابق الله کے آخری نبی ہیں۔
  • اسلام میں سور کا گوشت اور شراب دونوں حرام ہیں۔
  • حضرت عیسیٰ کی والدہ حضرت مریم واحد خاتون ہیں ، جن کا ذکر قرآن مجید میں کیا  گیا ہے۔
مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!