خلاء کے بارے میں  دلچسپ معلومات

  • ناسا” کا مطلب ہے National Aeronautics and Space Administration۔یہ امریکہ کی کی خلائی ایجنسی ہے جو1958 میں قائم ہوئی تھی۔
  • ہمارے نظام شمسی میں مرکری Mercury  اور وینس Venus صرف 2  ایسے سیارے ہیں جن پر چاند موجود نہیں ۔جبکہ ہمارے شمسی نظام میں مجموعی طور پر ، سیاروں کےگرد چکر لگانے والے 176 چاند ہیں ۔
  • خلاء میں عام استعمال ہونے والا پین (PEN)کام نہیں کرتا۔
  • اگر کوئی ستارہ بلیک ہول کے بہت قریب سے گزرے  تو ، وہ پھٹ سکتا ہے۔
  • ہمارے نظام شمسی کا سب سے گرم سیارہ وینس Venus ہے۔ کیوں کہ یہ سورج کے قریب ترین واقع ہے۔
  • سب سے اونچا پہاڑ Olympus Mons ہے ، جو مریخ پر واقع ہے۔ یہ ماؤنٹ ایورسٹ سے تقریباً 3گنا بڑا ہے ۔
  • سورج کا وزن زمین سے 330،000 گنا زیادہ ہے۔
  • مریخ پر کشش ثقل کم ہونے کی وجہ سے ، ایک شخص جس کا وزن زمین پر 220 پاؤنڈ ہے, تومریخ پراس کا وزن 84 پاؤنڈ ہوگا۔
  • مریخ پر ایک دن 24 گھنٹے 39 منٹ اور 35 سیکنڈ کا ہوتا ہے۔
  • مشتری Jupiter کے گرد 79 چاندچکر لگاتے ہیں  ۔ نظام شمسی کا سب سے بڑا چاند مشتری پر موجود ہے ۔ جسے Ganymede کہا جاتا ہے اور اس کا قطر 33،279 میل (5،262 کلومیٹر) ہے ۔
  • یورینس Uranus کی نیلی رنگت اس کی فضا میں موجود گیس کی وجہ سے ہے۔
  • یورینس Uranus میں ابھی تک  27 چاند دریافت ہو چکے  ہیں ۔اس میں 5 بڑے چاند ، اور 22 چھوٹے چاند ہیں۔ Titania سب سے بڑا چاند ہے اور یہ ہمارے نظام شمسی میں آٹھویں بڑا چاند ہے ۔
  • خلا میں موجود ستاروں کی تعداد زمیں پر پاۓ جانے والے ریت کے ذرات سے کہیں زیادہ ہیں۔ زمین سے  رات کے وقت  ایک دوربین کے ذریعہ 70 Sextillion  ستارے دیکھے جا سکتے ہیں ۔
  • پلوٹو کا سب سے بڑا چاندچارون Charon ہے ۔ جو کہ پلوٹو کے سائز کا نصف ہے۔
  • بین الاقوامی خلائی اسٹیشن خلا میں بھیجا گیا اب تک کا سب سے بڑا خلائی اسٹیشن ہے ۔
  • یہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ہر 92 منٹ کے بعد زمین کا چکر لگاتا ہے۔ اسکی رفتار پانچ میل فی سیکنڈ ہے.
  • پلوٹو پر ایک دن میں 153.6 گھنٹے ہوتے ہیں ، جو زمین کے 6 دن 9 گھنٹے اور 36 منٹ بنتے ہیں۔
  • زحل Saturn نظام شمسی کا دوسرا سب سے بڑا سیارہ ہے۔ اور یہ زمین سے نو گنا بڑا ہے۔
  • مرکری ، وینس ، زمین اور مریخ سورج کے قریب ترین مدار میں گھومتے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں ” Inner Planets ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
  • زمین سے صرف 5 فیصد کائنات نظر آتی ہے۔کائنات کا 68 فیصد حصہ تاریک توانائی Dark Energy  اور 27 فیصد تاریک مادہ Dark Matter  ہے۔
  • زمین سے آپ اپنی آنکھ کی مدد سے تقریباً تین سے سات مختلف کہکشائیں دیکھ سکتے ہیں ۔
  • سورج کی روشنی زمین تک تقریباً 8 منٹ اور 20 سیکنڈ میں پہنچتی ہے ۔
  • ہم زمین پر جہاں بھی کھڑے ہوں ہمیشہ چاند کا ایک ہی رخ دیکھتے ہیں ۔
  • چاند پر دوسرے جانے والے آدمی کا نام بز آلڈرین Buzz Aldrin تھا ۔
  • مرینر 10 Mariner پہلا خلائی جہاز تھا ،جسے1974 میں مرکری پر بھیجا گیاتھا۔اسے ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر میں 1973 میں لانچ کیا تھا ۔
  • خلا میں مکمل خاموشی ہے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ خلا میں ہوا موجودنہیں ہے ، جبکہ آواز کی ترسیل کے لئے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • کوکا کولا پہلا سافٹ ڈرنک تھا جو خلا میں پیاگیا ۔
  • خلا میں میں جانے والی پہلی خاتون ویلنٹینا تیریشکووا Valentina Tereshkova نامی ایک روسی خاتون تھیں۔
  • خلا میں بھیجے گے پہلے مصنوعی سیارےکو “سپوتنک” Sputnik کہا جاتا تھا۔
  • چاند ہر سال1.6 انچ (4 سینٹی میٹر) کی شرح سے زمین سے دور ہوتا جارہا ہے۔
  • زحل Saturn واحد سیارہ ہے جو پانی میں تیر سکتا ہے۔اگرچہ زحل ہمارے نظام شمسی کا دوسرا سب سے بڑا سیارہ ہے ، لیکن یہ وزن میں بہت ہلکا ہے۔
  • مریخ پر غروب آفتاب کے وقت سورج کا رنگ نیلا ہوتاہے۔
  • چاند سے زمین کا وزن تقریبا 81 گنا زیادہ ہے۔چاند کی کشش ثقل ، دوسرے سیاروں کی طرح ہر جگہ پر مختلف ہوتی ہے۔
  • خلاء میں جانے والا پہلا زندہ جانور روس کا ایک کتا تھا۔ اور زیادہ گرمی اور تناؤ کی وجہ سے5-7 گھنٹے کی فلائٹ کےدوران ہی  اس کی موت ہوگئی تھی  ۔
  • مرکری Mercury کا ایک دن زمین کے 58 دن کے برابر ہے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ مرکری زمین کے مقابلہ میں اپنے محور پر بہت آہستہ آہستہ گھومتا ہے۔
  • چاند سے زمین تک سفر کرنے میں روشنی کو اوسطا 1.3 سیکنڈ لگتے ہیں۔زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ صرف 238،855 میل (384،400 کلومیٹر) ہے۔
مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!