جانیے! کمپیوٹر کے بارے میں

کمپیوٹرز کے بارے میں 17 دلچسپ حقائق

اس جدید دور میں کمپیوٹر ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا  ہے۔ اس مشین نے ہماری زندگی کویکسر تبدیل کردیا۔

کمپیوٹر کے بارے میں حقائق بہت دلچسپ ہیں جنہیں پڑھ کر آپ کے علم میں اضافہ ہو گا۔

  • دنیا میں پہلا الیکٹرانک کمپیوٹر ENIAC کا وزن 30 ٹن تھا اور وہ تقریباً 1800مربع فٹ کا رقبہ گھیرتاتھا ۔
  • پاکستان میں پہلا کمپیوٹر 70 کی دہائی میں IBM-1401S پی آئی اے کے دفتر میں نسب کیا گیا۔
  • دنیا میں تقریباً10 فیصد پیسہ کاغذ کی شکل میں موجود ہے ، باقی پیسے کمپیوٹر میں موجود ہیں ۔
  • پہلا کمپیوٹر “ماؤس” ڈوگ اینگلبرٹ نے 1964 میں ایجاد کیا جوکہ  لکڑی کا بنا ہوا تھا۔
  • پوری دنیا میں ہر ماہ تقریباً 5000سے زائد وائرس کے ذریعے  کمپیوٹرز کو نشانا بنایا جاتا ہے۔
  • اگر ایک کمپیوٹر انسانی دماغ جتنا طاقتور ہوتا، تو  یہ ایک سیکنڈ میں  38 ہزار ٹریلین آپریشن کرنے کے قابل ہوتا اور اس اور اس میں ڈیتا جمع کرنے کی صلاحیت   3580 ٹیرا بائٹ (Terabytes )ہوتی۔
  • امریکا کےایٹمی میزائلوں کے کمپیوٹر کنٹرول کا پاس ورڈ آٹھ سال تک 00000000 تھا۔
  • ایپل ، مائیکروسافٹ اور HP میں ایک مشترکہ ہے کہ یہ سب گیراج سے شروع کیے  گے ۔
  • ایک انسان عام طور ایک منٹ میں 20بار پلکیں جھپکاتا ہے جبکہ وہی انسان کمپیوٹر استعمال کرتے ہوا 7بار پلکیں جھپکاتا ہے۔
  • جس گھر میں بل گیٹس رہتا ہے اس کا ڈیزائن میکنٹوش کمپیوٹر میں تیار کیا گیا تھا ۔
  • دنیا میں پہلی ہارڈ ڈسک ڈرائیو 1979 میں بنائی گئی جس میں صرف 5MB تک کا ڈیٹا جمع  ہو سکتا تھا۔
  • پہلیGB  1 ہارڈ ڈسک 1980میں بنی جس کا وزن 550 پاؤنڈ تھا اور قیمتUSD 40000  تھی ۔
  • دنیا بھر میں روزانہ بھیجی جانے والی80 فیصد سے زائدای میل SPAMہوتی ہیں۔
  • انجینئرز کے ایک گروپ ( جس میں 12 لوگ شامل تھے )نے IBM کمپیوٹر تیار کیا اور انہیں “The Dirty Dozen” کہا جاتا ہے۔
  • ونڈوز کا اصل نام انٹرفیس منیجر (Interface Manager)تھا۔
  • دنیا کا سب سے پہلا مائکرو پروسیسر Intel کے ذریعے 2004 میں تیار کیا گیا تھا اور یہ ایک کیلکولیٹر کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
  • ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر IBM 5120 جو 1980 سے اب تک کا سب سے بھاری کمپیوٹر ہے جس کا وزن تقریباً 105 پاؤنڈ تھا، جس میں 130 پاؤنڈExternal فلاپی ڈرائیو شامل نہیں ہے ۔

آپ نے کمپیوٹر پر ان حقائق کا لطف اٹھایا ۔

انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ بھی ان سے لطف اندوز ہوں۔

 

مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!