پاکستان کے بارے میں چند دلچسپ معلومات

پاکستان کے بارے میں دلچسپ حقائق یہ ہیں۔

  • لفظ پاکستان 2 الفاظ سے مل کر بنا ہے پہلا لفظ “پاک ” فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے صاف یا خالص اور دوسرا “ستان” جس کا مطلب ہے جگہ ۔
  • پاکستان کے قومی پرچم میں دو رنگ ہیں(سفید اور سبز) اور ان پر چاند ستارہ بنا ہوا ہے. سفید رنگ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی نشاندہی کرتا ہے. جبکہ سبز رنگ مسلم اکثریت کو ظاہر کرتا ہے۔
  • پاکستان کا کل رقبہ 796،096 مربع کلومیٹر ہے.
  • اسلامی جمہوریہ پاکستان ، دنیا کا  چھٹا آبادی والا ملک ہے۔
  • اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اور کراچی سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے ۔
  • پاکستان کی قومی زبان اردو ہے ,جبکہ سرکاری زبان انگریزی ہے ۔
  • پاکستان کے چار ہمسایہ ممالک بھارت ، افغانستان ، ایران ، اور چین  ہیں
  • مسلم اکثریت والے ممالک میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو(مرحومہ) جمہوری حکومت کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون تھیں.۔
  • ملکہ الزبتھ (دوم) 1956تک پاکستان کی ملکہ تھیں ۔
  • پاکستان دنیا میں ایٹمی طاقت حاصل کرنے والا پہلا اسلامی ملک ہے۔
  • دنیا میں سب سے بڑا نہری آب پاشی کا نظام پاکستان میں ہے۔
  • پاکستان میں موجود ایدھی فاؤنڈیشن ، دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس کا نیٹ ورک ہے.
  • کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے. یہاں تقریباً 17 ملین زندگی بسر کر رہے ہیں.
  • پاکستان کا قومی مشروب “گنے کا جوس” ہے. اور اس کو “رو” بھی کہتے ہیں ۔
  • پاکستان دنیا میں دودھ کی پیداوار پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے ۔
  • پاکستان دنیا میں Cotton پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے .
  • پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا افتتاح 23 اکتوبر 1946 کو اورینٹ ایئر ویز کے نام سے کیا گیا تھا۔
  • پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے 1962 میں لندن سے کراچی کا درمیانی فاصلہ 6 گھنٹے، 43 منٹ اور 55 سیکنڈ میں طے کر کے عالمی ریکارڈ بنایا۔ جو کہ آج بھی موجود ہے۔
  • دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس دو پاکستانی بھائیوں نے بنایا تھا۔ باسط فاروق علوی اور امجد فاروق علوی نے(Brain)   سنہ1986میں ایجاد کیا ۔
  • پاکستان میں دنیا کے بلند ترین پہاڑ موجود ہیں. اور دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ بھی پاکستان میں واقع ہے۔ اسے K-2 کے نام سے جانا جاتا ہے۔
  • شاہراہ قراقرم پاکستان کی سب سے اونچی اور پختہ بین الاقوامی سڑک ہے  جو پاکستان کو  چین سے ملاتی ہے۔ اور اس کی لمبائی 1300 KM ہے  اور سمندری سطح سے تقریباً 15،300 فٹ کی بلندی تک پہنچتی ہے۔
  • دنیا میں سب سے بلند A T M MACHINE پاکستان میں گلگت بلتستان کے خنجراب پاس پر واقع ہے. اِسے  2016 میں  سطح سمندر سے 15،397 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا گیا۔
  • اقوام متحدہ کے مطابق ، پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا آبپاشی کا نظام موجود ہے ۔
  • پاکستان کا شہر سیالکوٹ دنیا میں تقریباً 40 سے 60 ملین فٹ بال تیار کرنے والا پہلا بڑا شہر ہے ، جو دنیا کی کل پیداوار کا تقریبا 50-70فیصد ہے۔ اب تک فٹ بال بنانے والی کل FACTORIES کی تعداد تقریباً 200 سے زائد ہے۔
  • دریائے سندھ کے پانی میں مچھلی کی ایک قِسم   نابینا ڈولفن’ بھی پائی جاتی ہے۔ اور یہ دنیا بھر میں سب سے خطر ناک ڈولفن کی قِسم میں سے ایک  ہے۔
  • دنیا کے سب سے کم عمر سول جج کا تعلق بھی پاکستان سے ہے ۔ محمد الیاس نے 20 سال 9 ماہ کی عمر میں امتحان پاس کیا تھا ۔
  • پاکستان میں کھیوڑہ دنیا کی دوسری بڑی اور قدیم نمک کی کان ہے۔
  • دنیا کا سب سے بڑا زرخیز صحرا پاکستان کے صوبہ سندھ میں واقع ہے جسے “تھرپارکر” کہا جاتا ہے۔
  • پاکستانی فوج تعداد کے اعتبار سے دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے، جس میں اس وقت حاضر سروس جوانوں کی تعداد 653800 ہے۔
  • دنیا میں سب سے بڑا برفانی گلیشیر  پاکستان میں واقع ہے جسے  Biafo Gyang Glacier  کہتے ہیں  .
  • اسلام آباد دنیا کی دوسری خوبصورت ترین جگہ ہے ۔
  • شاہ فیصل مسجد میں ایک وقت میں ایک لاکھ نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ 1986 سے 1993 تک یہ دنیا کی سب سے بڑی مسجد تھی۔
  • ایئر کمانڈر ایم ایم عالم نے1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہندوستان کے پانچ طیارے مار گرائے ۔
  • اسلام آباد باضابطہ طور پر پاکستان کی آزادی کے ٹھیک 20 سال بعد یعنی کے14 اگست1967  دارلحکومت بنایا گیا۔
  • پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ‘مذہب’ کی بنیاد پر قائم ہوا۔
  • ترکی کے بعد پاکستان ، واحد مسلمان ملک ہے جس نے خواتین کے لئے جنگی ملازمتیں دِیں۔
  • انڈونیشیا کے بعد پاکستان  سب زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے۔
  • گوادر بندرگاہ دنیا کی سب سے گہری سمندری بندرگاہ ہے جو جنوب مغرب میں بحیرہ عرب پر واقع ہے ۔ اس بندرگاہ کا کل رقبہ 64،000 مربع میٹر ہے اور اس کی گہرائی 14 میٹر سے زیادہ ہے۔
  • دوسری جنگ عظیم کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان 1965میں سب سے بڑی جنگ تھی۔
  • محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان اور کسی بھی مسلم ملک کی پہلی وزیر اعظم خاتون تھیں. ۔
  • پاکستان کے شمالی علاقہ جات کاغان کی ماہ نور ویلی میں ایک منفرد جھیل موجود ہے جو انسانی آنکھ کے آنسو  کی طرح نظر آتی ہے اسے آنسو بھی جھیل کہتے ہیں  ۔
  • پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں وادی کاغان کے پاس جھیل سیف لملوک واقع ہے. اور یہ پاکستان کی سب سے بلند ترین جھیلوں میں سے ایک ہے ، اور سطح سمندر سے اس کی اونچائی 3،224 میٹر ہے ۔

 

پاکستان میں موجود چھ ثقافتی ورثہ کی فہرست World Heritage List.

  • موہنجو دڑو میں واقع آثار قدیمہ کے کھنڈرات ۔(1980)
  • تختِ باہی شہر (پشاور سے 70 کلو میٹر دور ) میں بدھ کے کھنڈرات ۔ (1980)
  • لاہور میں شاہی قلعہ اور شلیمار باغات (1981)
  • مکلی ، ٹھٹھہ کے مقام پر مکلی کی تاریخی یادگار (1981)
  • روہتاس فورٹ (1997)
  • ٹیکسلا (1980)
مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!