رونگٹے کھڑے کر دینے والے خوفناک حقائق

  • انسان کے پھیپھڑوں میں صنوبر  کا درخت اگ سکتا ہے۔روس میں Artyom Sidorkin نامی 28 سالہ مریض کے سانس لینے سے صنوبر کا بیچ اس کے پھیپھڑوں میں چلا گیا اور پھوٹ پڑا ۔ ڈاکٹروں نے سوچا کہ اسے ٹیومر ہے اور جب انکشاف ہوا تو وہ دنگ رہ گئے۔
  • ایک تحقیق کے مطابق اگر سورج پھٹ جائے تو انسان کو آٹھ منٹ تک کچھ محسوس نہیں ہو گا کیوں کے دھماکے سے پیدا ہونے والی توانائی روشنی کی سپیڈ سے سفر کرے گی۔ اور  اس کا مطلب یہ ہے کے اس توانائی  کو سورج سے زمین تک سفر کرنے میں آٹھ منٹ اور بیس سیکنڈ لگیں گے۔
  • دنیا میں اس وقت تک 40 ایسے آتش فشاں ہیں جو کہ کروڑوں جانیں لے سکتے ہیں.
  • اچانک موت (ARRHYTHMIC DEATH SYNDROME) ایک ایسی قسم ہے  جس  میں مرنے  کی وجہ معلوم نہیں ہوتی ۔
  • تحقیق کے مطابق ایک بوسہ میں 80 ملین سے زائد جراثیم  کا تبادلہ ممکن ہے.  جب کہ جو لوگ کافی مدت سے ایک دوسرے سے  تعلقات میں ہیں ان کے منہ میں ایک جیسے جراثیم  ہونے کے امکانات زیادہ ہیں ۔
  •   کچھ کیڑے انسانی خون بھی پیتے ہیں ۔ Vampire Moths 60منٹ تک خون چوس سکتے ہیں۔
  • انسان ایک دن میں 1 سے 2 کپ Sputum (بلغم) نگل جاتا ہے. جو کے ایک سال میں تقریباً 22 گیلن سے زائد ہے
  • آپ کے بستر میں تقریباً ایک لاکھ سے دس ملین کے درمیان  Dust Mites موجود ہوتے ہیں. لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں وہ صرف آپ کی مردہ  جلد  کھاتے  ہیں ۔
  • ریلوے سٹیشن پر آپ جو سانس لیتے ہیں اس کی ہوا میں 15 فیصد انسانی جلد شامل ہوتی ہے
  • ماؤنٹ ایورسٹ پر  200 سے زائد لاشیں موجود  ہیں۔ ایورسٹ پر موت کی سب سے عام وجہ برفانی تودے کی نیچے آنا ہے۔
مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!