شہد کی مکھی کے حیران کن حقائق

شہد کی مکھی کے 16 حیرت انگیز حقائق!

 

  • شہد کی مکھیوں کو ایک پاؤنڈ شہد بنانے کے لئے تقریباً بیس لاکھ پھولوں کا رس جمع کرنا پڑتا ہے ۔
  • ایک پاؤنڈ شہد بنانے کے لئے ایک مکھی کو تقریبا 90،000 میل تک پرواز کرنا پڑتی ہے۔
  • شہد کی مکھی ایک چکر میں تقریباً  50سے 100پھولوں  کا  رس حاصل کرتی ہے ۔
  • شہد کی مکھی چھ میل تک پرواز کر سکتی ہے ، اور زیادہ سے زیادہ اس کی رفتار 15 میل فی گھنٹہ  ہوتی ہے۔
  • شہد کی مکھی کا دماغ بیضوی اور اس کی جسامت تل کےبیج کے برابر ہوتی ہے اس کے باوجود اس میں سیکھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ۔
  • شہد کی مکھیاں رقص کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کرتی ہیں۔
  • ایک کالونی میں تقریباً شہد کی مکھیوں کی تعداد بیس سے ساٹھ ہزار تک ہوتی ہےجن  کی ایک ملکہ ہوتی ہے. اور کام کرنے والی مکھیاں Female ہوتی ہیں. اور ان کی زندگی تقریباً چھ  ہفتے ہوتی ہے.۔
  • ملکہ مکھی 5 سال تک زندہ رہ سکتی ہے اور صرف یہی انڈے دیتی ہے۔ اور گرمیوں میں روزانہ تقریباً 2500انڈے دیتی ہے۔
  • شہد کو ایک دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اسے گلے کی سوزش اور ہاضمہ کے  عوارض سے لے کر جلد کے مسائل اور بخار تک تقریباً ہر بیماری میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
  • شہد اینٹی سیپٹیک خصوصیات کا حامل ہے . اور اسی وجہ سے اسے پرانے وقتوں میں اسے زخموں کے لئے ڈریسنگ , جلنے اور کٹ لگ جانے کے لئے ابتدائی طبی امداد کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
  • شہد میں فریکٹوز اور گلوکوز جو کہ قدرتی مٹھاس ہے شامل ہوتے ہیں یہ جسم میں جلد حل ہو جاتے ہیں. اسی وجہ سے لوگ اسے قدرتی توانائی حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں ۔
  • شہد کی مکھی وہ واحد کیڑا ہے جو انسان کے کھانے کی خوراک تیار کرتا ہے ۔
  • شہد حیرت انگیز طور پر سالہ سال خراب نہیں ہوتا ۔  مصر کی ایک مقبرے سے تقریباً 2000سال پہلے کا شہد ملا جس کا ذائقہ آج بھی لذیذ ہے ۔
  • جب ایک  شہد کی مکھی کو پھولوں کے رس کا اچھا ذریعہ مل جاتا ہے تو وہ رقص کر کے اپنی ساتھیوں کو اس کی طرف متوجہ کرواتی ہے اس رقص کا نام ‘ویگل ڈانس’ ہے  ۔
  • شہد کو خوبصورتی کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
  • شہد ناقابل یقین حد تک صحت مندغذا ہے .اس میں  وٹامن ، معدنیات شامل ہوتے  ہیں۔ شہد میں انسانی دماغ کے بہتر کام کرنے کے لیے ایک مفید اینٹی آکسیڈینٹ شامل ہوتا  ہے جسے ” Pinocembrin ” کہتے ہیں ۔
مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!