پھلوں کےبارے میں چند حیرت انگیز حقائق

پھل قدرت کا سب سے لذیذ تحفہ ہیں اِن کی بہت سی قسمیں ہیں  اوراِن کی ہر قِسم کا  مختلف ذائقہ  اور مختلف فوائد  ہیں۔ پھل کھانا  نہ صرف جسمانی صحت اور دیکھ بھال کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ در حقیقت آپ کی جلد کو  روشن اور  جوان  بھی بناتا  ہے ۔ آج شام کے وقت، میں نے سیب کھاتے ہوۓ پھلوں کے حیرت انگیز حقائق کے بارے میں آپ کو  بتانے  کا سوچا جو شاید ہی آپ کو پہلے معلوم ہوں۔

  • پھلوں کے مطالعہ کو POMOLOGY کہا جاتا ہے۔
  • کیلا پھل نہیں ہے بلکہ یہ ایک جڑی بوٹی ہے!    ہاضمہ میں آسانی اور انتہائی غذائیت میں بھرپور  ہونے کی وجہ سے  بچوں سب سے پہلے کیلا ہی کھلایا جاتا ہے۔
  • سرخ رنگ کے پھل کھانے سے دل کو مضبوط ہوتا ہے ۔
  • زرد رنگ والے پھل آپ کی آنکھوں کو تندرست رکھتے ہیں۔
  • پیلے رنگ کے پھل آپ کو بیمار ہونے سے بچاتے ہیں۔
  • سبز رنگ کے پھل آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
  • جامنی اور نیلے پھل یاداشت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔
  • آم دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔
  • پھیکے رنگ کی سبزیوں کے مقابلے میں گہرے سبز رنگ کی سبزیوں میں وٹامن سی زیادہ ہوتا ہے۔
  • کیوی ((KIWI میں مالٹے کی نسبت دگنا وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔
  • پوری دنیا میں سیب کی 7000 مختلف اقسام ہیں!
  • سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کیلا زمین پر پہلا پھل تھا۔
  • خشک میوہ جات تازہ پھلوں سے زیادہ CALORIES رکھتے ہیں کیونکہ خشک ہونے کے عمل کے دوران ان میں پانی کی مقدار اور حجم کم ہوجاتا ہے۔
  • آدھا کپ انجیر میں اتنی مقدار میں کیلشیم ہوتا ہے جتنا کہ آدھا کپ دودھ میں۔
  • بینگن درحقیقت ایک پھل ہے نہ کہ سبزی ۔
  • لیچی کے بیج زہریلے ہوتے ہیں اور انھیں نہیں کھانا چاہئے۔
  • ٹماٹر سبزی نہیں بلکہ پھل ہے۔ اسے دنیا کا مقبول پھل بھی  سمجھا جاتا ہے ۔
  • ایک کپ کافی پی کر بیدار رہنے کے بجائے ایک سیب کھانا قابل صحتمندانہ عمل ہے کیونکہ اس سے آپ کو زیادہ توانائی ملتی ہے۔ ایک سیب میں قدرتی شوگر ، کافی میں موجود کیفین سے کہیں زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔
  • ایک انار میں 1000 سے زیادہ بیج ہو سکتے ہیں ۔
  • زمین کا سب سے بڑا پھل COCO DE MER ہے، جس کا وزن 42 کلوگرام اوراس کے بیج 17 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔
  • کدو اور ایووکاڈو سبزیاں نہیں پھل ہیں۔

امید ہے کہ پھلوں کے مندرجہ بالا  حقائق پڑھ کر آپ لطف اندوز ہوۓ ہوں گے۔ اگر آپ کو کوئی اور دلچسپ حقیقت معلوم ہے تو ، براہ کرم نیچے کمنٹ سیکشن میں ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں !!

مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!