مچھلی کے بارے میں دلچسپ حقائق

زیرِ سمندر  گہرائی میں رہتے ہوئے مچھلی واقعی حیرت انگیز ، دلچسپ اور دلکش آبی حیات ہے۔  مچھلی کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق مندرجہ ذیل  ہیں:

 

  • مچھلیاں زمین پر تقریباً4000 ملین سالوں سے موجود ہیں۔ اوران کا وجود   ڈائنا سور سے بھی پہلے کا ہے ۔
  • لپ اسٹکس ( خواتین کے میک اپ کا قیمتی جز)  کی بہت سی اقسام میں   مچھلی کی جِلد شامل ہوتی ہے۔
  • مچھلیاں اپنا منہ کھولے بنا ہی کسی بھی چیز کا ذائقہ چکھ سکتی ہیں کیونکہ  ان کے پورے جسم میں ذائقہ  محسوس کرنے کی حس موجود ہوتی ہے ۔
  • ایک سروے کے مطابق  کچھ مخصوص مچھلیاں اپنی جنس بھی تبدیل کر سکتی ہیں۔
  • ایک عجیب بات یہ بھی ہے کہ اگر پانی میں زیادہ آکسیجن نہ ہو تو مچھلیاں ڈوب بھی سکتی ہیں۔
  • پفر فش اپنے زہر سے  تقریباً30 افراد کو ہلاک کر سکتی ہے ۔اور اس مچھلی میں پایا جانے والا زہر سائانائڈ سے تقریباً1200 گنا زیادہ خطرناک ہے ۔
  • لونگفش مچھلی کی ایک منفرد اقسام ہے جو کہیں دن تک پانی کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے ۔اس میں گلیں اور پھیپھڑے دونوں موجود ہوتے ہیں ۔اور اس کے پھیپھڑوں میں سانس لینے والی ایک ٹیوب ہوتی ہے ۔
  • سٹار فش اور جیلی فش کا تعلق مچھلیوں کے خاندان سے نہیں ہے۔ کیونکہ مچھلیوں میں ہڈیاں موجود ہوتی ہیں۔ جب سٹار فش اور جیلی فش میں ہڈیاں نہیں ہوتی ۔
  • سٹار فش میں دماغ یا خون موجود نہیں ہوتا۔
  • سب سے قدیم عمر مچھلی جسے لونگ فش کے نام سے جانا جاتا ہے آسٹریلیا میں موجود ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 82سال سے زائد ہے ۔
  • مچھلیوں کا جبڑا ان کی کھوپڑی سے نہیں جڑا ہوتا ۔ اس لیے مچھلیاں اپنا شکار پکڑنے کے لیے منہ کو آگے بڑھاتی ہے ۔
  • شارک واحد مچھلی ہے جس کی پلکیں ہوتی ہیں ۔
  • زیادہ تر مچھلیوں کا گوشت نمکیں  ہوتا ہے۔
  • دنیا کی سب سے بڑی مچھلی شارک ہے ۔جو تقریباً 60 فٹ لمبی ہے۔ اس کا وزن 25 ٹن سے زائدہوتا ہے۔ اس میں تقریباً 4،000 سے زیادہ دانت ہیں ، جبکہ یہ صرف 3 ملی میٹر لمبےہوتے  ہیں۔
  • دنیا کی سب سے زہریلی مچھلی Stone Fish ہے۔ اس کا ڈنک ، فالج ، اور یہاں تک کہ موت کا سبب  بھی بن سکتا ہے  ۔
  • مچھلی Sailfish   بہت تیزی سے سمندر میں تیر کر سکتی ہے ۔
  • سمندری گھوڑے Seahorses  وہ واحد مچھلی ہے جو سمندر میں سیدھے سیدھے تیرتی ہے ۔
  • سائنسدانوں کے مطابق دنیا میں تقریباً   32،000 سے زائد مچھلیوں کی اقسام ہیں جو آپس میں ایک دوسرے سے بہت محتلف ہیں اور مزید کی دریافت جاری ہے۔
  • اینبلپس  Anableps چار آنکھوں والی  واحدمچھلی ہےجو ایک ہی وقت میں سمندر کے نیچے اور اوپردیکھ سکتی ہے۔
  • سائنسدانوں نے اب تک تقریباً ایک فیصد آبی حیات  کی کھوج کی ہے ۔اور ان کا خیال ہے کہ لاکھوں نئی قسم کے جانور اور مچھلیاں وہاں موجود ہیں ۔
  • لیمپری اور ہاگ فش مچھلی کی سب سے قدیم اقسام میں سے  ہیں جو آج بھی زندہ ہیں ۔
مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!