پیدل  چلنے کی صحت پر اثرات

انسانی جسم کو صحت مند  رکھنے کے لیے ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ جم جاتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے ، ورزش کی سب سے اچھی قسم ، واکنگ یعنی پیدل چلنا ہے۔  اس مضمون میں آپ کو  ان  حقائق  کا پتا چلے گا کہ پیدل چلنے سے  جسم میں کون کون سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

 پیدل  چلنا اور دماغ  کی صحت

  • اگر آپ کو ایک یا دو کلومیٹر کسی کام سے جانا ہے ہے، تو آپ کوشش کریں گاڑی یا بائیک کا استعمال نہ کریں ۔ بلکہ یہ چھوٹے چھوٹے فاصلے آپ پیدل ہی طے کریں ۔کیونکہ ایسا کرنے سے دماغ پر  بوجھ کم  جاتا ہے ،اور اس سے آپ کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔
  • پیدا چلنے سے انسان کی  یاداشت  بڑھ جاتی ہے۔
  • انسان پیدل سفر کرنے سے اپنی سوچنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت کو برقرار رکھ سکتا ہے۔
  • پیدل  چلنے سے انسان SHORT TERM MEMORY LOSE جیسی بیماریوں سے بھی  بچ جاتا ہے مطلب اس بیماری میں انسان نے  جو پہلے کام کیا ہوتا ان کو بھول جاتا ہے اور دنیا کے   تقریباً تین کروڑ لوگوں کو یہ بیماری لاحق ہے۔
  • جب ہم چلتے ہیں تو اس وقت ہمارے دماغ میں ایک کیمیکل پیدا ہوتا ہے جسے  ENDHORPHIN کہتے ہیں اور یہ ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔

پیدل  چلنے کے آنکھوں پر اثرات

  • روزانہ پیدل چلنے سے انسان کی آنکھوں پر دباؤ کم ہو جاتا ہے۔ جس سے آنکھوں کی کافی بیماریوں سے بچنا آسان  ہو جاتا ہے ۔
  • پیدل چلنے  کے دوران  انسان کا دماغ اور آنکھ دونوں تیزی کے ساتھ  حرکت کرتے  ہیں۔

 

ہڈیوں اور جوڑوں پر اثرات

  • بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیاں اور جوڑ کمزور ہو جاتے ہیں ۔ پیدل چلنے سے جوڑوں کے درمیان لچک زیادہ ہوتی ہے۔ جس سے درد میں کمی ہوتی ہے۔
  • چلنا  انسان کی ہڈیوں کی طاقت کو بھی بڑھاتاہے جس سے ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
  • ہر روز  تقریباً تیس منٹ تک پیدل سفر کرنا چاہیے جس سے جوڑوں میں درد اور سوجن کا کم ہو جاتی ہے۔
  • پیدل چلتے ہوۓ بازؤوں کو ہلا کر چلنے سے آپ کے کندھے اور ہاتھوں کو کافی فائدہ ہو گا ۔

پیدل چلنا اور ذیابیطس

  • کچھ لوگ شوگر سے بچنے کے لیے پیدل چلنے سے زیادہ دوڑنے کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ  غلط ہے۔
  •  ایک تحقیق کے  مطابق پیدل چلنے والے افراد میں Glucose کو بلڈ میں جذب کرنے کے لیے  پیدل چلنا دوڑنے سے پانچ گنا زیادہ بہتر ہے۔

کمر درد کے لئے فائدہ

  • پیدل چلنا انسان کو کمر کے درد کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو اپنی کمر پر بھاری وزن اٹھاتے ہیں اور اس سے انہیں کافی درد رہتا ہے۔
  • چلنے  سے کمر کے تمام حصے میں خون زیادہ گردش کرتا ہے، اور اس سے کمر کی ہڈی (spinal cord) کو مضبوطی ملتی ہے۔
  • جو انسان جتنا زیادہ پیدل سفر کرتا یا کوئی اور جسمانی ورزش کرتا ہے اس کا بیٹھنے اور کھڑے ہونے کا انداز دوسروں سے مختلف ہوتا ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچاؤ

  • پیدل چلنے سے انسان کی دل کی بہت سی بیماریوں سے بچ سکتا ہے اور انسانی دل مضبوط ہو تا ہے۔
  • اس سے ہارٹ اٹیک کے امکانات کافی کم ہو جاتے ہیں۔
  • جسم میں کولیسٹرول لیول کم ہو جاتا ہے اور خون کی گردش زیادہ ہوتی ہے۔

پھیپھڑوں کی طاقت میں اضافہ

  • واکنگ کرنے سے آکسیجن کا فلو بڑھتا ہے اور اس سے انسان کی سانسیں کافی گہری ہونے لگتی ہیں ۔
  • پیدل چلنے سے انسان کے خون میں زیادہ آکسیجن پہنچتی ہے اور پھیپھڑوں سے فالتو گیس کا اخراج ہوتا ہے۔
  • تقریباً 15 سے 20 منٹ پیدل چلنے سے انسانی جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور اسے پسینہ آنا شروع ہو جاتا ہے اور اس سے خون پاس کرنے والی نالیاں پھول جاتی ہیں اور خون تیزی سے فلو کرتا ہے اور اندر سے گرمی کو با ہر نکال دیتا ہے۔
  • روزانہ تقریباً  تیس منٹ پیدل چلنا انسان صحت کو متوازن رکھتا ہے۔
مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!