صحت سے متعلق چند حقائق

صحت سے متعلق چند حقائق

  • جب ایک انسان ہنستا ہے تو اس کے خون کے بہاؤ میں20 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ مسکراتے رہنا انسانی دل کے لیے مفید ہے۔
  • جلد جسم کا ایک بڑا اور اہم حصہ ہے ،جومختلف  بیماریوں اور انفیکشن کے خلاف دفاع کرتی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ  جسمانی درجہ حرارت کو برقرار رکھنے، اور وٹامن بنانے میں مدد دیتی ہے ۔
  • ہمیشہ مثبت سوچیں، اور پرامید راہیں۔ اس سے آپ کی زندگی خوشحال اور مزید طویل ہو جاتی ہے۔
  • ورزش سے آپ کے جسم کو زیادہ توانائی حاصل ہوتی ہے ۔اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی غذا کا بھی خاص خیال رکھیں ۔
  • وقت پر سونا اور جاگنا آپکی صحت کو اچھا رکھتا ہے، جبکہ بہت زیادہ سونا آپکو جلدموت کے منہ میں لے جا سکتا ہے۔
  • ورزش میں کمی، اور سگریٹ نوشی میں اضافہ بھی انسان کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔
  • دنیا میں تقریباً 30فیصد لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔

 

دماغی صحت اور لمبی عمر

  • کوئی دوسری زبان سیکھنا یا موسیقی کے آلات بجانا آپ کے دماغ کو تقویت دیتا ہے۔
  • اپنے خاندان اور دوستوں سے اچھے تعلقات برقرار رکھنا آپ کی یادداشت اور زندگی کو بڑھا دیتا ہے ۔
  • کافی Coffee پینا آپ کے چہرے پر موجود افسردگی کو کم کر دیتاہے خاص کر خواتین میں۔
  • چیزوں کو اپنے ہاتھ سے لکھنا ان کو یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
  • باغ میں سبزے پر ننگے پاؤں چلنا انسان کی منفی سوچ کو کم کر دیتا ہے اور خود اعتمادی کو بڑھتا ہے۔

 

صحت اور کھانا

  • انسانی جسم کو زندہ رہنے کے لئے کھانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
  • چاکلیٹ انسان کی جلد کے لیے بہترین ہے ،کیوں کہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں ۔
  • چائے سے کینسر، ذیابیطس اور پارکنسن کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دل کے دورہ پڑنے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
  • دلیا کھانے سے دماغ کو پرسکون اور موڈ کو بہتر بنانے کے لئے کارآمد ہے ۔
  • تقریباً50 سال سے کم عمر خواتین کو دن میں دو بار آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • دن میں ایک سیب کھانا دل کے لیے مفید ہے، اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ۔
  • انڈے میں پایا جانے والا امینو ایسڈ انسان کے اضطراب (بے چینی) کو بہتر کرنے میں مدد فرہم کرتا ہے ۔

 

صحت اور تندرستی

  • ایک صحت مند جسم اور دماغ کے لیے ، تندرستی اور اعتدال پر مبنی ورزش اہم جزو ہیں۔
  • صحت کے پانچ اہم اجزاء ہیں: جسم میں آکسیجن ، عضلاتی طاقت ، برداشت ، لچک اور جسمانی ساخت کو استعمال کرنے کی صلاحیت۔
  • جسم میں تقریباً 650 سے زائد عضلات ہیں۔
  • انسانی جسم سے ایک پاؤنڈ چربی کم کرنے کے لیے تقریباً 3500 کیلوری جلانے کی ضرورت ہے ۔
  • ہفتے میں تقریباً کم از کم تین گھنٹے یا اس سے زائد چلنے سے آپ کے  دل کی65 فیصد بیماریاں کم ہو سکتی ہیں ۔
  • ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کے65 سال زیادہ عمر کے لوگ ،اگر ہفتے میں تقریباً چار گھنٹے تک پیدل سفر کریں کریں تو دل کی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوں گے ۔
  • دوڑنا انسان کی صحت کے لیے اچھا ہے ۔ اس سے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے ،اور ہڈیوں کی معدنی کثافت کو بڑھتا ہیں۔
  • باقاعدگی سے ورزش کرنا انسان کے ڈی این اے کو صحت مند اور جوان رکھ کر، عمر کو بڑھا سکتا ہیں۔
  • ایک شخص دن میں تقریبا ساڑھے سات ہزار قدم چلتا ہے ، جو اوسط زندگی میں تقریباً پانچ بار زمین کے گرد گھومنے کے برابر ہے۔

 

صحت اور ہائیڈریشن

  • دن میں تقریباً پانچ گلاس پانی پینے سے آپ کو دل کا دورہ پڑنے کے 40فیصد امکانات کم ہو سکتے ہیں ۔
  • انسانی جسم میں پانی کی کمی، اس کے موڈ اور جسمانی توانائی پر منفی اثرات مراتب کر سکتی ہے ۔
  • پانی پینے سے جسم کا قدرتی پی ایچ (PH)برقرار رہتا ہے ۔
  • بار بار پلاسٹک بوتلوں میں موجود پانی کا استعمال آپ کے پانی میں کیمیکل چھوڑ سکتا ہے۔ جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
  • ریڑھ کی ہڈی ڈسک کور کو پانی کی زیادہ مقدار کی ضرورت ہوتی ہے لہذا پانی کی کمی سے کمر میں درد ہوسکتا ہے۔
  • گردے انسانی خون کو دن میں 300 مرتبہ فلٹر کرتے ہیں۔ اور انہیں مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • پانی انسان کے چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ اور چہرے پر پڑنے والوں جھریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے ۔
  • انسانی جسما میں پانی کی کمی قبض ، دمہ ، الرجی اور درد شقیقہ جیسی بیماریوں کا سبب بنتا ہے ۔
  • پانی انسانی جسم کی چربی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور وزن کو کم کرتا ہے ۔
  • پٹھوں اور جوڑوں کو صحت مند رہنے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

صحت مند  رہنے کے اچھے عمل

  •  مساج صرف پٹھوں کے درد کے لئے نہیں ہے۔ بلکہ اس سے جسم پر موجود اغ ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
  • بین الاقوامی اکیڈمی آف جنرل دندان سازی نے کھانا کھانے کے تقریباً 30 سے 60 منٹ بعد دانت صاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔
  • بیرونی فضائی آلودگی نقصان دہ ہوسکتی ہے ، لیکن گھر کی اندرونی فضائی آلودگی باہر سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔
  • آلودگی کے ذرائع کو دور کرنے کے لئے ایسے پودے گھر میں لگائیں جو ہوا کو فلٹر کر سکتے ہوں اور اس کے ساتھ کھڑکیاں کھلی رکھیں تاکہ تازہ ہوا گھر میں داخل ہو سکے ۔
  • ناشتے سے پہلے کارڈیو ورزش جسم کی زیادہ چربی کو جلا سکتی ہے۔
متفرق حقائق
  • باورچی خانے کے سنک میں باتھ روم کے مقابلے میں تقریباً فی مربع انچ زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں۔
  • انسانی ناک تقریباً 50،000 سے زائد مختلف خوشبوؤں کو یاد رکھ سکتی ہے۔
  • انسان میں 46 کروموسوم ہوتے ہیں، جبکہ مٹر میں 14 اور کری فش میں 200 ہوتے ہیں۔
  • بائیں ہاتھ سے کام کرنے کرنے والےلوگ Attention Deficit Hyperactivity Disorder میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔
  • آپ کے پیروں کے تلووں میں آپ کے جسم سے کہیں زیادہ پسینے کی غدود موجود ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ذیادہ تر لوگوں کو پاؤں میں  ذیادہ پسینہ آتا ہے۔

 

مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!