برِ صغیر میں توہم پرستی

بہت سے لوگ توہم پرستی کو مانتے ہیں اور اِن سنی سنائی باتوں پر یقین بھی رکھتے ہیں۔ کہنے کو تو ہم اس جدید سائنسی دنیا میں رہتے ہیں، جہاں ہر بات کے حقائق تلاش کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود آج کے اس جدید دور میں بھی نہ صرف دنیا کے ترقی مزیر ممالک بلکہ  ترقی یافتہ اقوام میں بھی توہم پرستی عام ہے۔ توہم پرستی میں مبتلا لوگ  بعض اوقات منفی سوچوں کا شکار ہو کر اپنی خوشیاں اور سکون  دونوں برباد کرلیتے ہیں۔

آج ہم کچھ ایسی ہی توہم پرستیوں کے بارے میں بات کریں گے جن پر پاکستان اور انڈیا میں موجود اکثر لوگ یقین رکھتے ہیں۔

کانچ کا گلاس ٹوٹنا

کچھ خاندانوں میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اگر کانچ کا گلاس غیر ارادی طور پر ٹوٹ جاتا ہے تو ، وہ خوشی کی خبر لاتا ہے۔ اور اس بات سے اس کا کوئی سروکار نہیں کے کانچ کا گلاس  کچن یا کاؤنٹر پر رکھتے ہوے ٹوٹا یا پھر آپ کے ہاتھ سے گرکر ٹوٹا ۔

دروازے پر کوے کا بیٹھنا

اگر اپ توہم پرستی پر یقین رکھتے ہیں تو دن کے وقت اگر  آپ کے گھر کے گیٹ یا دیوار پر کوا بیٹھے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے گھر میں مہمان آنے والے ہیں۔

مچھلی کھانے سے پہلے یا بعد میں دودھ پینا

بہت سے خاندانوں میں اس بات پر یقین کیا جاتا  ہے۔  اور وہ اس کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں کہ اگر آپ مچھلی کھانے سے پہلے یا بعد میں دودھ پیتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم پر سفید دھبے پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں،  جو کبھی ختم نہیں ہوتے ۔

بچے کا قد نہ بڑھنا

اکثر  لوگوں میں اس بات کا تصور پایا  جاتا ہے کہ اگر آپ کسی چھوٹے بچے کے اوپر سے گزرتے ہیں  تو اس بچے کا قد جلدی نہیں بڑھتا۔ اور  اس کی نشونما میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی  ہے۔

جوتوں کا تحفہ دینا

کچھ گھرانوں میں سنجیدگی سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کسی کو تحفہ کے طور پر جوتوں کا جوڑا کبھی نہیں دینا چاہئے کیونکہ اس سے وہ آپ سے دور ہو جائے گا  ۔

کسی کے بالوں پر قدم رکھنا

آپ کے سر درد کی ابتداء کو طبعی  طور پر بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔اگر کوئی آپ کے گرتے ہوئے بالوں پر قدم رکھ دے  تو اس سے آپ کو سر کا   درد شروع ہو  جائے گا۔

بڑے بچے پر بجلی گرنا

بہت سے خاندانوں میں اس بات کا تصور کیا جاتا ہے کے جب ، آسمانی بجلی چمک رہی ہوتی ہے تو بجلی گرنے کے سب سے زیادہ امکانات گھر میں موجود بڑے بچے پر ہوتے ہیں۔ اور اگر آپ گھر میں چھوٹے ہیں تو آپ کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

صفائی ستھرائی کا زیادہ خیال رکھنا

کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے اگرآپ صفائی ستھرائی کا  حد سے زیادہ  خیال رکھتے  ہیں ، یا کانوں کے پیچھے خوشبو لگاتے ہیں تو ، آپ جنوں  کو کو اپنی طرف آنے کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں۔

ناپسندیدہ مہمان کے پیچھے دروازے پر نمک پھینکنا

اگر آپ کسی اپنے پڑوسی یا رشتےدار سے نفرت کرتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کے وہ آپ کے گھر نہ آے تو جب وہ آپ کے گھر سے جا رہا ہو تو اپنے گھر کے ہر داخلی راستے پر 45 ڈگری کے زاویہ میں نمک پھینک دیں ۔

ہانڈی میں کھانا کھانا

پلیٹ میں کھانا کھانا ایک مہذب طریقہ ہے لیکن بہت سے لوگوں کی یہ سوچ ہے کہ اگر آپ کھانے والی ہانڈی میں کھاتے ہیں تو آپ  کی شادی والے دن بارش ہو گی۔

وہ کون سے توہم پرستی ہے جن پر آپ یا آپ کے اہل خانہ یقین رکھتے ہیں؟ اگر مندرجہ بالا شامل نہیں تو ہمیں لکھ کر بھیجیں۔ ہم اسے شامل کریں گے۔

مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!