پاکستان کے شہروں کی مشہور سوغات

پاکستان کے شہرکسی نا کسی قسم کی سوغات کے لیے مشہورہیں ۔ اور جب بھی آپ کا کسی دوسرے شہر میں گزر ہو  تو وہاں کی سوغات  اپنوں کے لیےلانا مت بھولیے گا۔

آج ہم انہیں میں سے چند ایک کا ذکر کریں گے۔

 

پنجاب

  • اگر آپ ملتان جائیں تو وہاں سے اپنے گھر والوں کے لیے ملتان کی خصوصی سوغات ملتانی حلوہ لے کر آنا نہ  بھولیں   ۔  اس کے  ساتھ ملتان میں خاص مٹی کے برتن  بھی مشہور ہیں، جو اسپیشل ملتانی مٹی سے تیار کیے جاتے ہیں ۔ اور وہ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہوتے ہیں۔
  • جب آپ کا پنجاب کے شہر لاہور سے گزر ہو تو لاہور کے خاص بیسن سے بنے ہوے نان کھتائی کھانا نہ بھولیں، ان کا زبردست ذائقہ آپ کو ان کا دیوانہ بنا سکتا ہے ۔
  • میانوالی کے خصوصی کھسے وہاں کی قدیم  ثقافت کو ظاہر کرتے ہیں ۔
  • جیسا کے آپ سب  سوہنی اور ماہیوال کی کہانی کے بارے میں جانتے ہوں گے ، کیا آپ جانتے ہیں کہ  سوہنی گجرات کی ایک مشہور برتن ساز کمپنی کے مالک کی بیٹی تھی؟  یہ شہر خاص طور پر مٹی کے برتنوں کے لیے جانا جاتا ہے حالانکہ اب یہاں فرنیچر کا سامان بھی تیار ہوتا ہے ۔
  • فیصل آباد کے کپڑے پورے   پاکستان میں مشہور ہیں ،یہاں آپ کو اچھی قسم کا   لان بہت آسانی سے دستیاب ہو گا ۔جو آپ مناسب دام پر خرید سکتے ہیں ۔
  • وزیرآباد سے آپ کچن  کی ضرورت کی کٹلری(چمچ،پلیٹس وغیرہ) اشیاء بہترین کوالٹی کے ساتھ ساتھ اچھے داموں پر خرید سکتے ہیں ۔
  • جب آپ سیاکوٹ جاہیں تو وہاں سے کھیلوں کا سامان لانا نہ بھولیں ،کیونکہ سیاکوٹ کو کھیلوں کے سامان کا گھر کہا جاتا ہے ۔اور یہ سامان تقریباً دنیا بھر میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔
  • چکوال کی ریواڑی وہاں کی خاص سوغات ہے، جو خالص دیسی گھی میں تیار کی جاتی ہے۔ اوراس میں تل کا استعمال بھی کیا ہے۔ چکوال کی پہلوان ریواڑی بہت مشہور سوغات ہے۔

 

خیبر پختونخواہ

  • جب کبھی آپ گھومنے خیبر پختونخواہ کی وادی سوات جائیں تو وہاں تازے اور رسیلے آڑو لازمی کھائیں ۔اس کے علاوہ سوات میں موجود ہاتھوں سے کڑھائی کی گئیں گرم شالیں بہت مشہور ہیں۔
  • وادی سوات میں بحرین کے قریب آپ پاکستان کی سب سے مشہور مچھلی ،ٹراؤٹ (دریائے کنہار والی)  مچھلی ضرور کھائیں جس کا ذائقہ آپ کو کسی بھی مچھلی میں  نہیں ملے گا۔
  • اگر کبھی پشاور کا چکر لگے تو وہاں موجود چرسی تکا ہاؤس پر جانا نہ بھولیں۔ نیز اس کے علاوہ آپ پشاور کی خاص سوغات، پشاوری چپل کباب سے بھی بھر پر لطف اندوز ہوسکتےہیں۔

 

سندھ

  • سندھی بریانی میں مٹن کا گوشت جو لذت میں اضافہ کرتا ہے اس کے ساتھ بریانی میں موجود کھٹا دہی ، تلا ہوا پیاز ،اور ہری مرچوں کے ساتھ بنی ہوئی بریانی بہت ہی ذائقے دار ہوتی ہے اور خوشبودار ہوتی ہے ۔
  • سندھ کے شہر شکارپور کی سب سے مشہور سوغات اچار ہے۔
  •  سندھی اجرک کی شال اور ٹوپی سندھ کا روایتی لباس ہے ۔ اور مہمانوں کو تحفے کے طور پر بھی دیا جاتا ہے۔
  • جب کبھی آپ سندھ کے علاقے خیر پور جائیں ، تو وہاں کے بادام اور کھجور  کھانا نہ بھولیں۔
  • لاڑکانہ کی خاص سوغات امرودہے جس کا ذائقہ  امرود کی دیگر قسموں سے مختلف ہے۔
  • حیدرآباد کی چوڑیاں بھی اپنی  مثال میں یکتا ہیں ۔ جو کہ آپ اپنے گھر والوں کے لیے تحفہ کے طور پر خرید سکتے ہیں۔

 

بلوچستان

  • بلوچستان کے  خشک میوہ جات کو پورے پاکستان میں  بہت پسند کیا جاتا ہے اس لیے جب آپ وہاں جاہیں تو انہیں ضرور خریدیں ۔
  • زیارت صرف قائداعظم کی رہائش گاہ کی وجہ سے مشہور نہیں بلکے سرخ و سیاہ چیری  اور سرخ سیب زیارت کی خاص سوغات ہیں۔
  • بلوچستان میں پنجگور اور نصیرآباد کی بلوچی کڑھائی سے تیار کپڑے جو دیکھنے میں بہت ہی دلکش اور بلوچی ثقافت کاعکس ہیں ۔
مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!