پاکستان کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست

شاہد خان

شاہد خان پاکستان میں پیدا ہونے والے ایک امریکی تاجر ہیں ۔ ان کی دولت کی کل مالیت تقریباً 8.3 بلین ڈالر ہے۔ وہ 1967 میں اعلی تعلیم کے لئے امریکہ گئے۔ انہوں نے پھیلی ملازمت ایک مقامی ریستوراں میں کی ۔ پھر 1978 میں گاڑیوں کی ورک شاپ اور گاڑیوں کے بمپر بنانے کا کم شروع کیا ۔دو سال بعد 1980 میں انہوں نے ، فلیکس-این-گیٹ کارپوریشن خریدی ۔ اس کمپنی کے پاس اب تقریباً 66 پلانٹ اور 24،000 سے زیادہ ملازمین ہیں۔
میاں منشا

ا ن کی دولت کی کل مالیت2.77 بلین ہے۔میاں منشا 1947 میں پیدا ہوۓ، میاں منشا نے گریجویشن برطانیہ سے پاس کی۔ وہ نشاط گروپ کے ملک تھے ، اس کے ساتھ وہ مسلم کمرشل بینک کے ملک بھی ہیں۔ اس کے علاوہ نشاط گروپ نے آدم جی گروپ ، نشاط چونیاں پاور اینڈ نشاط کمپنی اور ڈی جی خان سیمنٹ کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
سر انور پرویز

ان کی دولت کی کل مالیت4.6 بلین ڈالر ہے۔ سر انور پرویز نے اپنی کامیابی کو “ایک فیصد خوش قسمتی ، 99 فیصد نظم و ضبط ، اور دیانتداری” سے منسوب کیا۔ وہ ننگے پاؤں اسکول جاتے تھے۔ انہوں نے 1950 کی دہائی میں برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں بس ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا۔سر انور برطانیہ میں سب سے امیر پاکستانی ہیں ۔ سر انور پرویز ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات ممبر بھی ہیں۔
صدردین ہاشوانی

ان کی دولت کی مجموعی مالیت 3.44 بلین ہے ۔صدرالدین ہاشوانی نے 1960 ہاشو گروپ کی بنیاد رکھی, یہ ایک عالمی کمپنی ہے۔ جس میں کاٹن کی تجارت کے ساتھ ساتھ 20 دیگر کاروبار بھی شامل ہیں۔
صدردین ہاشوانی کے گروپ کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل اور میریٹ ہوٹل Pearl Continental Hotels and Marriot Hotels مہمان نوازی کی صنعت میں مشغل ِ راہ ہیں۔ مسٹر ہاشوانی نے اس کاروبار کے ساتھ دنیا بھر میں نام روشن کیا۔
آصف علی زرداری

آصف علی زرداری 1.8 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ پاکستان کے سیاستدان بھی ہیں ۔ وہ ، 2008 سے 2013 تک پاکستان کے 11 ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں۔ آصف علی زرداری کا پاکستان کی شوگر ملوں کے ساتھ ساتھ د زراعت اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں بھی حصہ شامل ہے ۔ ان کی مجموعی مالیت کے اعدادوشمار میں ، لندن کے اور دبئی میں غیر اعلانیہ جائیداد شامل نہیں ہے ۔
ملک ریاض

ان کی مجموعی مالیت 1.5 بلین ہے۔ ملک ریاض پاکستانی ریل اسٹیٹ ٹائکون ، بحریہ گروپ کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے 1995 میں حسین گلوبل کے بینر تلے ایک تعمیراتی کمپنی قائم کی ۔ ملک ریاض نے بحریہ فاؤنڈیشن کے نام سے مشہور پاکستان نیوی کے چیریٹ ٹرسٹ کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔ 2000 کی دہائی میں پاک بحریہ نے تمام شیئرز ملک ریاض کو منتقل کردیےتھے۔
میاں ایم نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی پاکستان کے ٹاپ 10 امیر ترین لوگوں میں شامل ہیں۔ وہ پاکستان کے معروف اسٹیل بنانے والی فیکٹری اتفاق Ittefaq کے ڈائریکٹر ہیں ۔ جبکہ ان کی دولت کی کل مالیت 1.4 بلین ڈالر ہے۔ ان کی مجموعی مالیت کے اعدادوشمار میں برطانیہ ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ میں موجود غیر اعلانیہ جائیداد شامل نہیں ہے۔ اور آج تک ان کی کل دولت کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا ۔
ناصر شون

وہ ایک ارب ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ پاکستان کے چھٹے امیر ترین آدمی ہیں ۔ ناصر شون ، اپنے بھائی طاہر شون کے ساتھ شون پراپرٹیز کے مالک ہیں۔ انہوں نے یہ کمپنی 1971میں شروع کی اور متحدہ عرب امارات کے ریل اسٹیٹ پروجیکٹس کا آغاز کیا۔ ان کی کمپنی کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے بہت سے ایوارڈز ملے جن میں سی این بی سی عربی پراپرٹی ایوارڈ اور بیسٹ وے آفس ڈیزائن ایوارڈ شامل ہیں۔
رفیق۔ ایم .حبیب

رفیق ایم حبیب 0.95 بلین کی مجموعی مالیت کے ساتھ پاکستان کے نویں امیر ترین شخص ہیں۔ پاکستان کے کاروباری شعبے میں رفیق ایم حبیب بہت معروف و مشہور نام ہے۔ یہ متعدد کمپنیوں کے مالک ہیں ,جیسے حبیب بینک لمیٹڈ ، حبیب میٹرو ، حبیب پبلک اسکول ، حبیب یونیورسٹی ، انڈس موٹرز کمپنی وغیرہ۔
طارق سیگل

ان کی مجموعی مالیت 0.9 بلین ہے ۔ طارق سیگل میپل گروپ ، سیگول انجن ، اور سجیل موٹرز کے مالک ہیں ۔ انہوں نے کوہ نور ٹیکسٹائل ملز اور کوہ نور پاور کمپنی میں بھی بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ان کا شمار بھی پاکستان کے سب سے 10 امیرترین لوگوں میں ہوتا ہے۔