مشہور غیر مسلم پاکستانی شخصیات

گروپ کیپٹن سیسل چوہدری

کیپٹن سیسل ایک تجربے کار لڑاکا پائلٹ تھے۔  انہوں نے 1965 کی جنگ کے ساتھ ساتھ  ،  اسکواڈرن لیڈر کی حیثیت سے 1971 کی پاک بھارت جنگ لڑی اور انھیں ستارہ جرات سے نوازا گیا ۔

اردشیر کاواجی

اردشیر کاواجی کراچی کے ایک مشہور بزنس مین اور کالم نگار تھے ۔ کاواجی صاحب زیادہ تر مستحق لوگوں کی مدد میں مصروف رہتے تھےاور پاکستان میں موجود غیر مسلموں میں ایک اہم شخصیت تھے۔

بیرام دنشواجی اواری

بیرام دنشواجی ایک مشہور پاکستانی تاجر اور دو بار ایشین گیمز میں  Gold Medal  جیتنے والے کھلاڑی ہیں۔

انیل دلپت سوناویریا

انیل دلپت سونویریا   پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے پہلے ہندو تھے. وہ ایک وکٹ کیپر بیٹسمین تھے۔ 1980 میں انہوں نے وسیم باری کی جگہ کچھ عرصے کے لیے پاکستان کی نمائندگی کی ۔

انتاؤ ڈی سوزا

انتاؤ ڈی سوزا سابق پاکستانی کرکٹر ہیں . انہوں نے1959 سے 1962 تک چھ ٹیسٹ میچ کھیلے۔ وہ پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے چوتھے عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی تھے۔

آرتھر نیئر

آرتھر نیئر  ایک مشہور پاکستانی گلوکار ہیں۔ وہ پاکستان فلم انڈسٹری میں 70اور 80 کی دہائی   کے مشہور  گلوکاروں میں سے ایک تھے ۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے بہت سی غزلیں پڑھی۔

انتھونی تھیوڈور لوبو

انتھونی تھیوڈور لوبو ایک پاکستانی رومن کیتھولک بشپ ہیں۔  بشپ لوبو نے پاکستان میں تعلیم کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ادب اور تعلیم کے میدان میں  ان کی خدمات کے اعتراف میں ، صدر پاکستان نے انھیں 1990 میں صدر کا “پرائیڈ آف پرفارمنس” ایوارڈ سے نوازا۔

آئرین پروین

آئرین پروین پاکستان کی مشہور گلوکار ہ تھیں ، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1958 میں بنائی گئی فلم نور الاسلام سے کیا تھا۔ انہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے بہت سے مشہور  گانے گائے ۔

جمشید نوسروان جی مہتا

جمشید نوسروان جی مہتا کراچی کے پہلے منتخب Mayorتھے اور انھیں “Maker of Modern Karachi” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

جوگندر ناتھ منڈل

جوگندر ناتھ منڈل جدید ریاست پاکستان کے مرکزی بانیوں میں سے  تھے۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے وزیر قانون کے طور پر کام کیا۔

چیف جسٹس الون “بوبی” رابرٹ کارنیلیس

چیف جسٹس الوین “بوبی” رابرٹ کارنیلیس ، ایک پاکستانی  جج تھے ، وہ 1960 سے لے کر 1968 تک پاکستان کے چوتھے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ اور وہ پاکستانی  کے  پہلے عیسائی  مذہب سے تعلق رکھنے والے چیف جسٹس بنے۔انہیں ہلالِ پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

راجہ تریدیو رائے

راجہ تریدیو رائے  نے 1971 میں بنگلہ دیش کی تقسیم کے وقت پاکستانی رہنے کا انتخاب کیا ۔ وہ  ایک مصنف ، بدھ مذہبی رہنما اور سیاستدان بھی تھے۔ انہوں نے 1981 سے 1996 تک میں ارجنٹائن میں بطور سفیر پاکستان کی خدمات انجام دیں۔

جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس

مسٹر جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس ، جو پاکستانی عدلیہ کا ایک انتہائی قابل احترام نام ہیں  ، وہ ایک سینئر جج اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق قائم مقام چیف جسٹس تھے۔

جسٹس رستم سہراب جی سدھووا

جسٹس رستم سہراب جی سدھووا  سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج  کے ساتھ ساتھ سابق International Criminal Tribunal for Yugoslavia کے اصل گیارہ ججوں میں سے ایک تھے۔

سنی بنیامین جان

ایس بی جان کے نام سے ایک مشہور گلوکار  تھے،  جنہوں نے 1950 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے گلوکاری کے مستقبل کا آغاز کیا۔

کلیمنٹ شہباز بھٹی

کلیمینٹ شہباز بھٹی ، جو شہباز بھٹی کے نام سے مشہور ہیں ، وہ  پاکستانی سیاستدان اور 2008 میں قومی اسمبلی کے منتخب رکن تھے۔

گیرٹروڈ لیمنس

گیرٹروڈ لیمنس کو ” Mother Teresa of Pakistan ” کے نام سے سے بھی جانا جاتا ہے ۔ پاکستان  نے انہیں  نے بے گھر، مسکین اور معذور افراد کے لئے ان کے  کام کے اعتراف میں 23 مارچ 1989 کو   ستارہ قائد اعظم (آرڈر آف دی گریٹ لیڈر) سے نوازا۔

سنیتا مارشل

سنیتا مارشل ایک مشہور پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔

والیس میتھیاس

والس میتھیاس پہلے کرسچن تھے جنہوں نے پاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیلی تھی ۔ وہ کراچی میں پیدا ہوئے ، اور انہوں نے 1955 سے لے کر 1962 تک پاکستان کے لئے 21 ٹیسٹ کھیلے۔ وہ مڈل آرڈر بیٹسمین تھے ۔

ایئر کموڈور واڈیاساو جوزیف ماریان ٹورووِچ

ایئر کموڈور واڈیاسؤ جوزف ماریان ٹوروچ ایک مشہور  پاکستانی فوجی سائنس دان اور Aeronautical انجینئر تھے۔ وہ پاک فضائیہ اور پاکستان کے خلائی پروگرام کے ایک اہم معمار کے طور پر سمجھے جاتے ہیں۔

کامریڈ سوبو گیان چندانی

کامریڈ سوبو گیان چندانی ایک پاکستانی سندھی سماجی  اور انقلابی مصنف تھے۔ وہ پاکستان کی طرف سے تفریحی ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے غیر مسلم تھے ۔

جسٹس ڈوراب فریمروز پٹیل

جسٹس ڈوراب فرامروز پٹیل نے   پاکستان کے سابق سینئر جج اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ  1987 میں (اے ایچ آر سی) کے رکن اور پاکستان کے ہیومن رائٹس کمیشن کے شریک بانی تھے۔

ڈاکٹر روتھ کیترینہ مارتھا پفاؤ

ڈاکٹر روتھ کترینا مارتھا پفاؤ  جنہوں نے اپنی زندگی کے آخری 50 سال پاکستان کے لئے وقف کیے ۔ سسٹر پفاؤ کو کوڑھ کے مریضوں کے لیے کام کرنے کے اعتراف میں  نشانِ قائد اعظم اور ہلالِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہرچرن سنگھ

ہرچرن سنگھ پہلے سکھ افسر ہیں،  جنہیں  پاک فوج میں بھرتی کیا گیا تھا ۔

ہیوکیچ پول

مسٹر ہیوکیچ پول ایک بہت مشہور ماہر تعلیم تھے۔جنہوں نے بہت سے لوگوں کو پڑھنا لکھنا سیکھایا ۔ اور ان کی محنت دیکھتے ہوے 15 جون2007 کو اس وقت کے صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے انہیں   “ہلال امتیاز”  سے نوازا۔

ہلڈا سعید

ہلڈا سعید خواتین کے حقوق کی  سماجی کارکن ، ماہر تعلیم اور صحافی  ہیں۔ وہ بہت سے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

انجینئر جمی

جمی انجینئر ایک بین الاقوامی سطح پر مشہور آرٹسٹ ہیں  ۔ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے  دنیا بھر میں امن اور رواداری کے پیغام کو فروغ دیا،  جبکہ اسی دوران پاکستان کا مثبت پہلو بھی اجاگر کرتے رہے ۔

ڈاکٹر فریدون سیٹھنا

فریدون سیٹھنا پاکستان میں ایک قابل احترام اور نامور ماہر امراض نسواں ہیں ۔ وہ کئی سالوں سے کراچی کے ہسپتال Lady Dufferin  میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے  ہیں۔ ان کے مریضوں میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو بھی شامل تھیں۔

ڈاکٹر میرا فیلبس

ڈاکٹر میرا فیلبس پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنھیں محتسب  مقرر کیا گیا تھا۔ مارچ 2013 میں انہیں پنجاب کے محتسب کا قلمدان  سونپا گیا ۔ انہوں نے  پنجاب حکومت میں وزیر تعلیم اور وزیر اقلیتی امور کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ۔

دیپک پیروانی

دیپک پروانی بین الاقوامی سطح پر مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر ہیں ۔ انہوں  نے  دنیا کا سب سے بڑا کُرتہ تیار کیا ۔

سکواڈرن لیڈر پیٹر کرسٹی

پیٹر کرسٹی نے B-57 Navigator کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور 1965 میں کئی  کامیاب آپریشن سر  انجام دیے ۔ اپنی ذاتی قابلیت کے سبب انہیں ستارہ جرات سے بھی  نوازا گیا۔

ایئر وائس مارشل ایرک گورڈن ہال

ایئر وائس مارشل ایرک گورڈن ہال ، پاک فضائیہ کے  لڑاکا پائلٹ تھے، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1947 ، 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں  بھی حصہ لیا تھا۔

جیک برٹو

جیک برٹو پاکستانی اولمپک ہاکی کے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے کراچی کے St. Patrick’s ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1952 کے Helsinki Olympics میں پاکستان کی نمائندگی  بھی کی۔

بنجامین سسٹرز

بنجامین سسٹرس تین بہنوں ، )نیریسا ، بینا اور شبانہ بینجمن (کا گلوکاری کا ایک پاکستانی  بینڈ تھا۔ انہوں نے 1968 سے 1987 تک پاکستان ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے میوزک سکھانے والے  پروگرامز میں حصہ لیا۔ ان بہنوں نے  پاکستان کے محب وطن قومی ترانوں  کی ریلیز کے بعد مزید شہرت حاصل کی۔

میجر جنرل (ریٹائرڈ) کائوزڈ مانیک سوپاری والا

میجر جنرل (ریٹائرڈ) کائوزڈ مانیک سوپاری والا پہلے  پارسی تھے  جو پاکستانی فوج میں میجر جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے۔انہیں 2002 میں اس وقت کے صدر مشرف نے ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا تھا۔

نورما فرنینڈس

نورما فرنینڈس ایک ماہر تعلیم تھیں ۔ انہوں نے 50 سال تک تدریس کا عمل جاری رکھا،   اور 2009 میں استاد کی حثییت سے  ریٹائر ہوئیں ۔ 23 مارچ 2014 میں  مسز فرنینڈس کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

مزید دیکھیں

ملتے جلتے مضامین

اوپر جائیں
Close
error: Alert: Content is protected !!